پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں قانون میں ترامیم پر باقاعد ہ آمادگی کاا ظہار کر دیا

رانا ثناء اﷲ خان نے وفاق المدارس کے سربراہ علامہ حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابط کر کے انکو تحفظات دور کر نیکی یقین دہانی کروادی

جمعرات 10 مارچ 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں قانون میں ترامیم پر باقاعد ہ آمادگی کاا ظہار کر دیا جبکہ علماء کے تمام تحفظات دور کر نے کی بھی یقین دہانی کروادی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے وفاق المدارس کے سربراہ علامہ حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابط کر کے ان سے تحفظ حقوق نسواں قانون کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ میں شر یعت کے خلاف کچھ بھی نہیں لیکن اگر علماء کے پھر بھی کوئی تحفظات ہیں کہ پنجاب حکومت انکے مطابق قانون میں ترامیم کیلئے تیار ہے جس پر حنیف جالندھری نے وزیر قانون کو علماء کے تحفظات کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کرد یا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں پنجاب حکومت کی جانب سے علماء کو باقاعدہ اعتماد میں لیا جا ئیگا اور انکے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :