یونان سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں پانچ ایرانی اورایک افغان مہاجر ڈوب کر ہلاک

جمعرات 10 مارچ 2016 22:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) یونان کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں پانچ ایرانی اورایک افغان مہاجر ڈوب کر ہلاک ہوگئے،ترک کوسٹ گارڈزنے نو دیگر کو ڈوبنے سے بچالیا،ترک نیوز ایجنسی کے مطابق یونان کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں پانچ مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے ۔ ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترک کوسٹ گارڈز نے نو دیگر افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے، ترک حکام کے مطابق یہ مہاجرین ایک اسپیڈ بوٹ پر سوار تھے۔

کشتی پر سوار مہاجرین کا گروپ افغان اور ایرانی تارکین وطن پر مشتمل تھا۔ یہ گروپ بحیرہ ایجین سے گزر کر یونان کے جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھا۔ اسپیڈ بوٹ کا ڈرائیور سمندر میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے گشتی جنگی جہازوں سے بچنے کی کوشش میں تیزرفتاری کا مظاہرہ کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :