چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 10 مارچ 2016 22:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مقامی شہری منیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔

چیئرمین ایچ ای سی قواعد کے مطابق مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ نہیں رکھتے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مختار احمد کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی مشکوک ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین ایچ ای سی مختار احمدکو میرٹ کے برعکس تعینات ہونے پرعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 16مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :