پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس کل لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیاگیا

جمعرات 10 مارچ 2016 21:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اشتہاریوں کی جلد گرفتاریوں اور دہشتگردی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس کل ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوزاور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیرون ملک اور دیگر صوبوں میں مفروراشتہاریوں کی فوری گرفتاری ، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے،دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے اور دہشتگردی عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔