آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آرپی او کانفرنس

صوبے بھر میں جرائم کی صورت حال کومزید بہتر کرنے اورخصوصی طور پرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری جیسے سٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پانے کے لئے مجرموں کے ساتھ ساتھ ان چوری شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں موجود ناکارہ ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے ہتھیاروں کی انسپکشن کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے 10اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

جمعرات 10 مارچ 2016 21:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) صوبے بھر میں جرائم کی صورت حال کومزید بہتر کرنے اورخصوصی طور پرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری جیسے سٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پانے کے لئے اس جرم میں ملوث مجرموں کے ساتھ ساتھ ان چوری شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں موجود ناکارہ ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے ہتھیاروں کی انسپکشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے 10اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک آرپی او کانفرنس میں کیاگیا۔ کانفرنس میں تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی PHP، امجد جاوید سلیمی،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ، حسین اصغر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-، سلمان چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز، عامر ذوالفقار، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، چوہدری شفیق گجر، ڈی آئی جی ویجیلنس، آغا یوسف، ڈی آئی جیR&D،احمد اسحاق جہانگیر،اے آئی جی آپریشنز، احسن یونس، اے آئی جی لاجسٹکس، ہمایوں بشیر تارڑاور اے آئی جی لیگل، کامران عادل کے علاوہ سی پی او کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صوبے بھر کے گزشتہ دو ماہ کی کرائم کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاکہ کرائم کنٹرول کے لئے ریپڈرسپانس(Rapid Response) ،رینڈم پٹرولنگ (Random Patrolling) اور Pro-active انٹیلی جنس کو مزید بہتر بنایا جائے تا کہ جرم کے ہونے سے پہلے ہی اس کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔کانفرنس میں تمام فیلڈ افسران کو احکامات دئیے گئے کہ وہ 10اپریل تک اپنے اپنے اضلاع میں موجود پولیس ہتھیاروں کا معائنہ کریں تا کہ ناکارہ ہتھیاروں کو dispose offکیا جا سکے ۔

اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں موجود خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے اور اس مقصد کے لئے PHPاور پنجاب پولیس کے درمیان مستقل رابطے پر زور دیا گیاتا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے ہائی ویز کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ PHPنے گزشتہ 15دنوں میں 51اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ 15ہزار 5سو 39موٹر سائیکلیں پکڑی اور 28ہتھیار برآمد کیے ۔

کانفرنس میں خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی باقاعدہ ایک تقریب میں حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔کانفرنس میں تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں فیملی کلیم اور ویلفیئر کے دیگر کیسز کو جلد از جلد حل کریں تا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس کے علاوہ کانفرنس میں صوبے بھر میں شروع ہونے والی پولیومہم کے دوران پولیو ورکرز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ گیااور تمام فیلڈ افسران کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :