قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل کااجلاس
اوپی ایف ویلی زونV- اسلام آباد پر جاری ترقیاتی امور پر اطمینان کا اظہار،جلد از جلد مالکان کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کی ہدایت
جمعرات 10 مارچ 2016 21:48
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے اوپی ایف ویلی زونV- اسلام آباد پر جاری ترقیاتی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اوپی ایف کو ہدایت کی کہ جلد از جلد مالکان کو پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل کا اجلاس اوپی ایف ویلی زونV- اسلام آبادپر میر عامر علی خان مگسی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔
وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، وفاقی سیکرٹری وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل،ریونیو ڈیپارٹمنٹ،پولیس ،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)اور انٹیلی جنس بیورو،ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ کرنل حامد انور نے اجلاس کے شرکاء کو ہاؤسنگ سکیم پر جاری ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ ترقیاتی امور کا بڑا حصہ مکمل ہوچکا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی امور میں تیزی لانے اور منصوبے کی بروقت کی تکمیل کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف نے ہاؤسنگ سکیم کے نمایاں خدوخال پر روشنی ڈالی اور ایف ڈبلیو کی جانب سے ترقیاتی امور سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ایم ڈی اوپی ایف نے اراضی کے قبضے سے متعلق درپیش مسائل سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا ۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیاکہ آئیسکو کی جانب سے بجلی کی تنصیب کا کام مکمل ہوتے ہی مالکان کو پلاٹوں کا قبضہ دے دیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ کرنل حامد انور نے اجلاس کے شرکاء کو ہاؤسنگ سکیم پر جاری ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی ۔کمیٹی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل، منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف ،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کو سراہا۔کمیٹی نے آئیسکو کو ہدایت کی کہ منصوبے پر بجلی کی تنصیب کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔آئیسکو حکام نے یقین دلایا کہ جون 2016ء کے اختتام پر بجلی کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا جبکہ عارضی طور پر بجلی کی سپلائی کا کام رواں ماہ کے اختتام پر مکمل کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.