منشیات فروش گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 20:45

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء ) سی آئی اے سٹاف پاکپتن نے محلہ جھجرانوالہ میں چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش غلام علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سینکڑوں خالی بوتلیں اور ریپر بر آمد کر لئے ہیں انچارج سی آئی اے سٹاف نے بتایا کہ غلام علی طویل عرصہ سے وسیع پیمانے پر شراب فروخت کرنے کا دھندہ کرتا تھااور اس پرکئی مقد مات بھی درج ہیں اس سے شراب کی خریداری کرائی گئی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش محلہ جھجرانوالہ میں چھاپہ مار کر 261اعلیٰ شراب کی بوتلیں اور اعلیٰ شراب کے برانڈز کی سینکڑوں خالی بوتلیں شراب تیار کرنے کے لئے بنائی گئی فیکٹری میں موجود کیمیکل اور ریپر اور دیگر آلات بھی بر آمد کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :