سینیٹ اجلاس میں مشاہداﷲ خان اورطاہرحسین مشہدی میں تلخ جملوں کاتبادلہ

کرپشن دیکھنی ہے تو لندن چلے جائیں،مشاہداﷲ آپ کہیں تو لاہور کی کرپشن بھی آشکار کردوں،طاہرحسین مشہدی قائمقام چیئرمین نے معاملہ رفع دفع کرادیا

جمعرات 10 مارچ 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ضمنی سوال پر مشاہد اﷲ کا طاہر مشہدی کو لقمہ، جس پر طاہرحسین مشہدی نے کہاکہ آپ کہیں تو لاہور کی کرپشن بھی آشکار کردوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہداﷲ خان اورایم کیو ایم کے سینیٹرطاہرحسین مشہدی کے درمیان کرپشن پرنوک جھوک ہوئی،مشاہداﷲ خان نے کہاکہ لندن کرپشن کی بات کریں،طاہر مشہدی نے کرپشن دیکھنی ہے تو لندن چلے جائیں۔

جس کے جواب میں طاہرحسین مشہدی نے کہاکہ اس کا بھی کہیں تو ذکر کئے دیتا ہوں۔ ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ منہ میں زبان نہیں لندن کی بجائے پہلے تخت لاہور کی کرپشن دیکھنی چاہیے لندن میں بھی تخت لاہور والوں کے کرپشن سے خرید ے گئے بڑے فلیٹ ہیں۔اس موقع پر قائمقام چیئرمین غفور حیدری نے دونوں سینیٹرز کو خاموش کرادیا اورکہاکہ آپ بزرگ سینیٹر ہیں در گزر کریں۔جس کے بعدمعاملہ ختم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :