پولیس فورس نے شہادتوں اور قربانیوں سے جانثاری کے اعلیٰ نمونے پیش کئے ہیں جو سب کیلئے باعث فخر ہے ،پرویز خٹک
جمعرات 10 مارچ 2016 20:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دہشت گردی کی سرکوبی اور وطن کی حفاظت کیلئے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نے شہادتوں اور قربانیوں سے جانثاری کے اعلیٰ نمونے پیش کئے ہیں جو سب کیلئے باعث فخر ہے۔ وہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر حکیم آباد نوشہرہ میں 12ویں بیسک ایلیٹ کورس کے اختتام پر پاسنگ آوٹ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں صوبائی وزراء میاں جمشیدالدین، قلندر لودھی، انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس طارق جاوید موجود تھے۔ اس موقع پر 627ایلیٹ کمانڈوز بشمول 33خواتین کمانڈوز نے 27ہفتے کی سخت تربیت مکمل کرنے کے بعد ایلیٹ فورس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔(جاری ہے)
تقریب سے آئی جی پی ناصر خان درانی اور ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل کرنل خالد جمیل نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر کمانڈوز نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مختلف دفاعی مہارتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے کمانڈوز کی مہارت اور تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ عملی میدان میں بھی اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کے مقابلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس پولیس فورس کا مایہ ناز اور ہراول دستہ ہے اور ملک کے اندرونی دفاع میں اس کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایلیٹ فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے میں دلچسپی اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر تربیتی سنٹر کے اساتذہ کیلئے 40فیصد الاؤنس کے اعلان کے علاوہ ٹریننگ سنٹر کے عملے کیلئے 20لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے دوران تربیت وفات پانے والے جوانوں کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی سپاہیوں کیلئے مفت علاج کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کی اصلاح اور بہتری کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جن میں آن لائن ایف آئی آر سسٹم، پولیس ٹو ویکٹم سروسز ،تھانوں میں خواتین کے لئے الگ کاؤنٹرز کا قیام، شہریوں کے لئے فیڈ بیک کا نظام ، پولیس تک رسائی کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کے علاوہ تھانہ کلچر کی اصلاح جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے خادم اورموثر فورس بن رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایلیٹ فورس کو ہدایت کی کہ وہ جان و مال کی حفاظت کے ساتھ عوام کے ساتھ خوشگوار رویہ بھی روا رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی کے حامل کمانڈوز سلمان خان، اقبال خان، میاں سید علی، اسماعیل خان، ایاز محمد، ریحانہ یاسمین ، سونیا اختر اور حضرت زبیدہ کو انعامات دیئے۔ قبل ازیں آئی جی پولیس ناصر خان نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے یہ صوبہ دہشت گردی کی زد میں ہے جبکہ پولیس سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے تعاون سے اس پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کے واقعات بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک مثالی فورس ہے اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے پولیس کے جوانوں کیلئے مراعات کا مطالبہ کیا۔ ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل کرنل خالد جمیل کمانڈوز کو دی جانے والی تربیت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.