سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی کارروائی

رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال پر مزید 5 گھر سیل

جمعرات 10 مارچ 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال پر مزید 5 گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ قل سیل کردہ گھروں کی تعداد 175 ہو گئی ہے جبکہ 1600 سے زائد گھروں کا تاحال کمرشل استعمال جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیل شدہ گھروں میں سیکوڑی کمپنیوں اور شیل پاکستان کے آفسز موجود تھے، گھر نمبر 9 گلی نمبر 83 جی سکس ٹو، گھر نمبر 1 گلی نمبر 90 جی سکس فور، گھر نمبر 1 گلی نمبر 90 جی سکس تھری اورگھر نمبر 3 گلی نمبر 78 جی سکس فور شامل ہیں۔جمعرات کے روز انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان رشید، ڈائریکٹر کرنل (ر) قاظم اور دیگر سٹاف نے آپریشن کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ عنوان :