اسلام آباد، سی ڈی اے نوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 10 مارچ 2016 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین عبدالقیوم بٹ ،حاجی محبوب حسین ،ملک ظفر کے اعزاز میں الوداعی تقریب G-5نیشنل لائبریری میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،ڈپٹی ڈی جی محمد عرفان خان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحبزادہ اشفاق نوری ،چوہدری زاہد احمد ،احمد علی شیرازی ،ملک لطیف سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ ساری زندگی سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی محنت کشوں کے حقوق کی خاطر ہر جنگ لڑنے کو تیار ہیں ،ہم نے اپنی نوسالہ جدوجہد کے ذریعے اپنے دور اقتدار میں ملازمین کو وہ تاریخی مراعات لے کر دیں جن کی پاکستان کے دیگر اداروں میں آج مثال پیش کی جاتی ہے ،موجودہ مشکل ترین حالات میں بھی سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے ملازمین کو انکے حقوق دلوانے میں اپنابھرپور کردارادا کیا ہم نے نہ صرف ریگولرملازمین کو4000پلاٹ الاٹ کروانے کے علاوہ بیواؤں کو 500پلاٹ دلوائے اور مزید 4000پلاٹوں کی منظوری کروائی جن کا کیس مزدور دشمن ٹولے کی سازشوں کی وجہ سے آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،سی ڈی اے ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن ،20%سپیشل الاؤنس ،خطرہ الاؤنس اور فائر بریگیڈ ملازمین کی پوری بنیادی تنخواہ کی منظوری ،حج پالیسی ،بیوہ فنڈ ،عیدالاؤنس اور ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے علاوہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کروانا سی ڈی اے مزدور یونین کی جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن آج کے موجودہ حالات میں جب ادارے اور اسکے محنت کشوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور بطور نمائندہ تنظیم ہم اپنی اخلاقی ،سیاسی ،جمہوری اور قانونی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں پر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ادارے میں موجود میر جعفر اور میر صادق اور ہمارے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑیں محنت کشوں کو تقسیم کر کے نہ صرف ادارے کو کمزور کرنا چاہتی ہیں بلکہ اپنی سیاسی دوکان کو چمکانے کی خاطر ملازمین کو ملنے والی مراعات کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہیں جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین کا موجودہ سیاسی حالات کے بارے میں شروع سے یہ موقف ہے کہ ہم اپنے ملازمین کو ملنے والی مراعات کا قانونی تحفظ چاہتے ہیں اور خالی آسامیوں پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور محکمے کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتے ہیں ،ہم اس شہر اور ادارے کی بہتری کے لیے تمام منتخب نمائندوں سے بھرپور تعاون کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اورہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی لیکن اپنے محنت کشوں کے حقوق کے بارے میں کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے ،آج جو محنت کش اس ادارے سے ریٹائرڈ ہو کر جارہے ہیں انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ اس ادارے اور شہر کی بہتری کے لیے صرف کیا آج انکے بچوں کا حق بنتا ہے کہ 25%کوٹہ کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ترجیح بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ،ہماراجینا مرنا سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ ہے اور ہر وقت محنت کشوں کی عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :