الیکشن کمیشن نے این اے 267 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ،28اپریل کو پولنگ ہوگی

جمعرات 10 مارچ 2016 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 267 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا شیڈول کے مطابق 18مارچ 2015ء کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی سے متعلق پبلک نوٹس لگایا جائیگا امیدوار کاغذات نامزدگی 24اور 25مارچ کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کراسکیں گے ریٹرننگ آفیسر 29اور 30مارچ کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کرینگے 02اپریل تک کاغذات نامزدگیوں کے منظور/نامنظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی 06اپریل تک ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے کریں گے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 07اپریل ہوگی جبکہ 08اپریل کو نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی 28اپریل کو پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء الیکشن کمیشن نے خالد حسین مگسی کی نشست کو بھی خالی قرار دینے کا بھی الگ سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :