اسلام آباد ہائیکورٹ ،مسلم کمرشل بینک کی نیب کو انکوائری سے روکنے کی درخواست مسترد

جمعرات 10 مارچ 2016 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی جانب سے نیب کو انکوائری سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کو نوٹس کسی فرد کیخلاف نہیں بلکہ نجکاری میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات سے متعلق ہے وزارت خزانہ اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھی فریق بنایا جائے ۔

گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری سے متعلق نیب کو انکوائری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی نیب پراسکیوٹر سردار مظفر خان عباسی عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے نیب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں داخل کروایا جس میں کہا گیا کہ نیب کو ایم سی بی اور میاں منشاء کیخلاف انکوائری کا اختیار ہے نیب مقررہ وقت میں ایم سی بی کیخلاف تحقیقات مکمل کرلے گا ایم سی بی کی جانب سے انکوائری روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایم سی بی کی نجکاری وائٹ کالر کرائم ہے جرم میں بہت سے لوگ ملوث ہیں جس کے شوائد بھی موجود ہیں دستاویزات کو ابھی پبلک نہیں کیا جاسکتا عدالت چاہے تو چیمبر میں بیٹھا سکتے ہیں بعد ازاں عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست مسترد اور درخواست میں وزارت خزانہ اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کو فریق بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کردی (ر اش د )

متعلقہ عنوان :