Live Updates

ٹیکس لگا کر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،ٹیکسوں سے کسانوں کا برا حال ہوگیا ہے،نیب کی ذمے داری ہے پتا لگائے پیسا کس کی جیب میں جارہا ہے،یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے، پیسے سے متعلق پوچھنا ہمارا حق ہے۔ عمران خان کا گوجرانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 مارچ 2016 19:47

ٹیکس لگا کر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،ٹیکسوں سے کسانوں کا برا حال ..

گوجرانوالہ(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس لگا کر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،ٹیکسوں سے کسانوں کا برا حال ہوگیا ہے،نیب کی ذمے داری ہے پتا لگائے پیسا کس کی جیب میں جارہا ہے،یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے، پیسے سے متعلق پوچھنا ہمارا حق ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے گوجرانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین نیب پتا لگائیں کس کی جیب میں کتنا پیسا جارہا ہے،نیب کو کہنا چاہتا ہوں پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،سب دیکھنا چاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کا عمل کب شروع ہوگا.نیب کو کہنا چاہتا ہوں پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے.انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت وہ ہے جس میں لوگ نیچے سے اوپر آتے ہیں.تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کو پکڑ کر دکھائے گی. عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے کسانوں کو ان کا حق دیا جائے بھارت کسانوں کو 50ارب ڈالر کی سبسڈی دیتا ہے ،پاکستان میں کسانوں کا خون چوسا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات