قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے بیس رکنی وفد کا ہیوی مکینیکل کمپلیکس کا دورہ

جمعرات 10 مارچ 2016 19:45

ٹیکسلا ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 مارچ۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے 20 رکنی وفد نے چیئرمین اسد عمر کی قیادت میں ہیوی میکنیکل کمپلیکس (HMC)ٹیکسلا کا دورہ کیا دورے کا مقصدملک کے صنعتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ہیوی میکینیکل کمپلیکس (HMC)کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے وفد کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ادارے نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے تاہم اس وقت ادارے کو نامساعد حالات کا سامنا ہے جس وجہ سے ادارے کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہے حکومت ادارے کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کردار ادا کرے حکومت اگر سرپرستی کرے تو ہم ایچ ایم سی کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بناسکتے ہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اراکین کو ماضی میں ایچ ایم سی کے مکمل ہونے والے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بھی بتایا گیا واضح رہے کہ ہیوی میکنیکل کمپلیکس (HMC)اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ادارے کے ڈیلی ویجز سمیت ساڑھے چار سوسے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جس وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آن پہنچی ہے ادارے کے پاس اس وقت کوئی پراجیکٹ نہیں جس وجہ سے ادارے کو ملازمین کی تنخواہوں میں ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ایچ ایم سی انتظامیہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے وفد سے میڈیا کوبھی ملنے سے بھی روک دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :