سرکاری جیپ میں سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا

حادثہ شوکت خانم ہسپتال کے قریب پیش آیا ، جیپ نالے میں جا گری ، خاتون ڈرائیور فرار

جمعرات 10 مارچ 2016 19:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 مارچ۔2015ء) سرکاری جیپ میں سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ، جیپ نالے میں جاگری اورخاتون فرار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتار سرکاری جیپ نے آفتاب نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ۔ جیپ ایک خاتون چلا رہی تھی ، گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نالے میں جا گری اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سرکاری گاڑی میں سوار خاتون موقعہ پاکر جائے حادثہ سے فرار ہوگئی ۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :