سیالکوٹ میں ’’ورلڈ کڈنی ڈے ‘‘پر ریلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج اور علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال (شعبہ امراض نیفرالوجی گردہ و مثانہ) سیالکوٹ کے زیر اہتمام’’ورلڈ کڈنی ڈے ‘‘کے موقعے پرٹراما سینٹر سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ایس علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال خالد فیض بٹ،ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر باسط ،ڈاکٹر شہزاد شوکت نیفرالوجسٹ،ڈاکٹر احسن اختراسسٹنٹ پروفیسر یورالوجی نے کی اس ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ایم ایس علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال خالد فیض بٹ نے کہا کہ ہم لوگوں کو گردوں سے بچاؤ کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دے کر اس مرض سے بچا سکتے ہیں اس سلسلے میں ہمیں پمفلٹس اور اشاعتی مواد کے ذریعے بھی عوام کو آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ریلی میں ڈاکٹر کلیم الدین ، ڈاکٹر نعیم چیمہ،داکٹر ثاقب سلہری ،ڈاکٹر آصف عامر، ڈاکٹر اے خالد سلہری، ڈاکٹر قاسم بٹ، ڈاکٹر ذیشان بٹ، ڈاکٹر مقصود بٹ ، ڈاکٹر زاہد کلیم بٹ، راحت بٹ اور نرسنگ اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہ ریلی ٹراما سینٹر سے شروع ہو کر کمشنر روڈ سے ہوتی ہوئی واپس علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں اختتام پذیر ہوئی ۔