’’یہ سچ ہے تو ’نتھ‘ کون ڈالے گا ‘‘

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)مظفرپور چاہ میرے والا کا اوباش لڑکا چھ سالوں سے درجنوں عورتوں کی عصمت دری کر چکا ہے اور اہل علاقہ نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ تھانہ اُگوکی کے علاقہ مظفرپور کا صدام حسین جس کی عمر تقریباً بائیس سال ہے چھ سالوں سے لڑکیوں ، شادی شدہ عورتوں یہاں تک کہ محلے کے امام مسجد کی بیوی سے بھی زبردستی زیادتی کر چکا ہے ۔

یہ اوباش لڑکا سارا سارا دن گلیوں میں آوارہ پھرتا رہتا ہے اور دن دیہاڑے کسی پر بھی جھپٹ پڑتا ہے اور اس کی عزت لوٹ لیتا ہے ۔علاقے کے لوگ اپنی بچیوں کو اس کے خوف سے سکولوں میں بھیجنے سے کتراتے ہیں جبکہ بڑی عورتیں اس کے خوف سے دکانوں سے سودہ سلف لینے سے گھبراتی ہیں ۔ لوگ اپنی بدنامی کے ڈر سے پولیس کو اطلاع بھی نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

صدام حسین کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر کوئی اسے جان سے مار دیگا تو ہم اس کے قتل کے عوض لاکھوں روپے وصول کر سکتے ہیں ۔

علاقے کے لوگوں محمد بوٹا،محمد سرور، شبیر احمد اور گل نواز نے وزیرِ اعلٰی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی گوجرانوالہ ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ اُگوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اوباش لڑکے کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے تاکہ اس کی دہشت گردی سے لوگوں کو تحفظ مل سکے ۔