سیالکوٹ پریس کلب کے انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)سیالکوٹ پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجلاس14مارچ کو ہوگا ۔کمیٹی کا اعلان چیئرمین سیالکوٹ پریس کلب انور حسین باجوہ نے پریس کلب میں جنرل اجلاس میں کیا جس میں جنرل سیکرٹری میاں نعیم اقبال ، حاجی رشید احمد سندھو ، شہزاد احمد ، بشیر احمد بٹ ، میڈم منور سلطانہ ، چوہدری عبدالقیوم ،طارق تحسین ،میاں محمداشفاق ،حافظ غلام محی الدین صابر جیلانی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انور حسین باجوہ نے کہا کہ سیالکوٹ پریس کلب میں ایک روز قبل شام کو ڈی پی او اعجازاحمد کی وجہ سے پیش ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے،پولیس صحافیوں اور پریس کلب کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے اورآئندہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کلب منعقد کی جائے وگرنہ صحافی پولیس کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پریس کلب میں آنے بعض افراد نے ہنگامہ آرائی ، گالی گلوچ اور دیگر افسوس ناک رویہ اختیار کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تاہم باہمی مشاورت سے مخالف دھڑے سے مل کر سینئر صحافی ایوب خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران عرفان لطیف میر اورچوہدری محمد رشید ہونگے ۔

اجلاس میں میڈم منور سلطانہ کے بھائی جبکہ ممبران پریس کلب محمد اقبال مغل اور حاجی عبدالرشید کی وفات پر ان کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔