کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثار مورائی گرفتار۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 17:26

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثار مورائی گرفتار۔ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثار مورائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نثار مورائی چئیر مین فشریز کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر نثار مورائی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے تاہم انہیں اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نثار مورائی پر سر کاری رقم میں خوردبرد سمیت گینگ وار کے ملزمان کی حمایت کا الزام بھی عائد ہے۔