اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کیلئے فنڈز جاری ہو چکے، وزیر اعظم رواں ماہ افتتاح کریں گے

اقتصادی راہداری کا مغرب روٹ اب برہان کی بجائے حکلہ سے شروع کیا جائے گا، حویلیاں ہری پور مانسہرہ موٹروے چھ لین کی ہوگی سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جواب

جمعرات 10 مارچ 2016 17:25

اسلام آباد ۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کیلئے 147 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی ہے‘ کراچی حیدرآباد کے درمیان موٹروے کی تعمیر شروع‘ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں‘ وزیر اعظم رواں ماہ ہی مغربی روٹ کا افتتاح کریں گے۔

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی‘ سید طاہر حسین مشہدی اور الیاس احمد بلور کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لئے 147 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ حویلیاں اسلام آباد اور اسلام آباد برہان موٹروے سیکشن بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان موٹروے کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ پہلے سیکشن کیلئے ٹینڈر پرسوں جاری ہو جائے گا اور وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا مغرب روٹ اب برہان کی بجائے حکلہ سے شروع کیا جائے گا۔ حویلیاں ہری پور مانسہرہ موٹروے چھ لین کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :