اچھی کارکردگی مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ،طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 10 مارچ 2016 17:10

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے 5اور دوران ڈیوٹی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والے 2وارڈنز کو نقد انعامات دےئے۔

طیب حفیظ چیمہ نے تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اچھی ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز ٹریفک سیکٹر مال ون کے مبشر قادر،بشارت ،ٹریفک سیکٹر نیاز بیگ کے سربالی ،کینٹ کے عمر جمیل اور راوی روڈ کے زاہد رسول کو نقد انعامات دےئے جبکہ فرائض کی بجا آوری اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والے ٹریفک سیکٹر نیاز بیگ کے وارڈنز مبشر اقبال اور اکرم کو بھی نقد انعاما ت دےئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے، وارڈنز اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی ان سے راضی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ محنت سے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :