ھنگو پولیس کی کارروائی، اشتہاری سمیت دو افراد گرفتار، قبضے سے اسلحہ، راکٹ لانچر برآمد

جمعرات 10 مارچ 2016 16:51

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) ھنگو کے علاقہ کچہ پکہ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، ایک شخص زخمی ہوگیا،ملزم اسلحہ و راکٹ لانچر کے تین فیوز سمیت گرفتار۔دوسری کاروائی میں دوآبہ پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔اس سلسلے میں کاہی چوکی کے انچارج فضل خان نے بتایا کہ گزشتہ روز ہنگو کے نواحی علاقہ کچہ پکہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبالہ ہوا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دوران ایک شخص احمد عمرزخمی ہو گئے جس کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کو واقعہ کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت گرفتار کیاجب وہ جائے واردات سے بھاگنے کی کوشش کر ہا تھا۔پولیس نے ملزم سے ایک عدد پستول اورتین عددراکٹ لانچر کے فیوز برآمد کرلئے ۔دوسری جانب تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ اورحیم اللہ خان ن بتایا کہ پولیس دوآبہ کے علاقہ چرسی بانڈہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم محمد امین سکنہ علی شیر زئی کرم ایجنسی کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔رحیم اللہ خان نے مزید بتایا کہ مذکورہ اشتہاری مجرم دوآبہ پولیس کو قتل اقدام قتل سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :