کراچی ،ڈاکٹر عباس قتل کیس، پولیس واردات میں ملوث نکلی

ملزم چودھری شبیر اور پولیس اہلکاروں نے حملے کا ڈرامہ رچایا تھا،مقتول ڈاکٹر عباس پر منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی ،رپورٹ

جمعرات 10 مارچ 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) گزشتہ سال کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے قتل کی تحقیقات نے پولیس کے ایک اور کارنامے کا پول کھول دیا ہے۔ ڈاکٹر عباس کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا اور پولیس افسران کے ساتھ مل کر اسے حملہ قرار دے دیا گیا۔گزشتہ سال ماہ اگست میں بھینس کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر عباس کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کو پولیس نے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ قرار دیا تھا۔ تاہم اب تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر عباس کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم چودھری شبیر اور پولیس اہلکاروں نے حملے کا ڈرامہ رچایا تھا جبکہ مقتول ڈاکٹر عباس اور انکے ساتھیوں پر منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی تھی۔ملزم چودھری شبیر نے واقعے کے بعد اعلی افسران کی مدد سے پولیس کو گمراہ کیا تھا۔ ڈاکٹر عباس کے ساتھ قتل ہونے والے مقتول سجاد عرف گڈو کو چودھری شبیر نے اپنا ملازم ظاہر کیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر عباس سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :