چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئیں، تعداد 18 ہوگئی

جمعرات 10 مارچ 2016 16:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئیں، تعداد 18 ہوگئی۔چارسدہ کے علاقے شبقدرکچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں میں شامل ایک اور خاتون لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

شبقدر کچہری دھماکے میں زخمی خاتون کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ‘ دھماکے کے بعد 29 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا تھا جن میں سے مجموعی طور پر 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں ‘8 افراد اب بھی ایل آر ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔