ڈاکٹر عمران فاروق قتل ‘ ملزم معظم علی نے درخواست ضمانت دائر کر دی

جمعرات 10 مارچ 2016 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی نے اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے پاس دائر کی گئی ۔ عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر شہزاد ظفر کو 18 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ ملزم خالد شمیم،محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس مارچ تک توسیع بھی کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :