حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کی تکلیف ،نئی دہلی کے ہسپتال داخل،پاکستانی ہائی کمشنر نے خیر یت دریافت کی

جمعرات 10 مارچ 2016 16:36

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل میں تکلیف کے باعث نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ،پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ممتاز کشمیری رہنما کی خیر یت دریافت کی ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل میں تکلیف کے باعث نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

86 سالہ سید علی گیلانی کو سانس لینے میں دشواری اور ہائی بلڈ پریشر کے بعد میکس ہسپتال لایا گیا ۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں دل میں تکلیف ہوئی ہے ۔ حریت رہنماکے بیٹے نسیم گیلانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ ادھر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی خیریت دریافت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :