سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت میں اختلافات دور کرانے کیلئے مدد کی پیشکش
جمعرات 10 مارچ 2016 16:34
نئی دہلی/ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے کیلئے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دورکرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم خود کو کسی پرمسلط نہیں کریں گے ، پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں،پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے، سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی اخبار ”دی اکنامک ٹائمز“ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے لیکن خود کو کسی پرمسلط نہیں کرے گا ۔(جاری ہے)
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں ۔
بھارت سے تمام شعبوں میں سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں ۔اگر دونوں ملکوں کے ساتھ یہ قریبی تعلقات ان کے اختلافات دور کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں تو سعودی عرب اس کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا سٹرٹیجک اور پاکستان تاریخی پارٹنر ہے۔۔بھارت اور سعودی عرب کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے دونوں ملک مل کر ان چینلجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے بھارت کے ساتھ بہت اچھے اقتصادی تعلقات ہیں،سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا بڑا سپلائر ہے اور سعودی عرب بھارت کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایران کے دنیا کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں اس کے جوہری مسئلے کو نمٹا دیا گیا ہے لیکن ایران کے دیگر مسائل جن میں دہشت گردی کی حمایت شامل ہے موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.