کو ئٹہ ،فورسز کی کا رروائی، افغا ن طا لبا ن سے تعلق کے شبہ میں 14افراد گرفتا ر

جمعرات 10 مارچ 2016 16:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) کو ئٹہ میں فورسز کی کا رروائی کے نتیجے میں افغا ن طا لبا ن سے تعلق کے شبہ میں 14افراد گرفتا ر کر کے مختلف اشیا ء بھی بر آ مد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطا بق گزشتہ روز کو ئٹہ نواحی علاقے پشتون آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایک مکان پرچھاپے کے دوران وہاں موجود 14مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کاتعلق تحریک افغانستان سے ہے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے جبکہ ان کے قبضے سے مختلف اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہے جن میں بوٹس،سلیپنگ بیگز سمیت مختلف اشیاء شامل ہے گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔