ہم صاف ستھرے ہیں جو مرضی انکوائریاں کرے، ایف سی خیبرپختونخوا کی سرحد پر تعیناتی کیلئے ہے واپس کی جائے،بیورو کریسی اور پولیس میں کوئی کشیدگی نہیں،رینجرز سے پنجاب اور سندھ والے شاید کرپشن کی وجہ سے گھبراتے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مارچ 2016 16:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم صاف ستھرے ہیں جو مرضی انکوائریاں کرے، ایف سی خیبرپختونخوا کی سرحد پر تعیناتی کیلئے ہے واپس کی جائے،بیورو کریسی اور پولیس میں کوئی کشیدگی نہیں،رینجرز سے پنجاب اور سندھ والے شاید کرپشن کی وجہ سے گھبراتے ہیں۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور پولیس میں کسی بھی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے، ہم صاف ستھرے ہیں جو مرضی انکوائریاں کرے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پولیس بہتری کی جانب گامزن ہے، پولیس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایف سی خیبرپختونخوا کی سرحد پر تعیناتی کیلئے ہے، کے پی کے کو ایف سی واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز سے پنجاب اور سندھ والے شاید کرپشن کی وجہ سے گھبراتے ہیں۔