تعلیمی اداروں کے منتظمین اور سٹاف کو ”ابتدائی طبی امداد اور شہری دفاع“ کی تربیت دینے کا فیصلہ

جمعرات 10 مارچ 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے منتظمین اور سٹاف کو ابتدائی طبی امداد اور شہری دفاع کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں،تعلیمی اداروں میں منتظمین اور سٹاف کو سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے حکام کی طرف سے تربیت دی جائے گی۔