جیکب آباد‘ڈاکوؤں نے مسلم لیگ نواز کے صوبائی رہنماء سے مسلح افراد نے گاڑی چھین لی

جمعرات 10 مارچ 2016 14:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) جیکب آباد کے تھانہ مولاداد تھانہ کی حدود میں مسلم لیگ نواز کے صوبائی رہنماء سے مسلح افراد نے گاڑی چھین لی ،ڈاکو شکار پور کی حدود میں گاڑی چھوڑ کر فرار تفصیلات کے مطابق:جیکب آبادکے تھانہ مولاداد کی حدود دنگی واہ کے مقام پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 7سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے مسلم لیگ نواز کے صوبائی رہنماء اور جیکب آباد کی قبائلی شخصیت سردار سجاد خان بلیدی سے اسلحہ کے زور پر کرولا گاڑی چھین کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر بلیدی برادری کے سینکڑوں افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ڈاکو شکارپور ضلع کے علائقے مہر لاڑو کے مقام پر گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ سردار سجاد خان بلیدی سے گاڑی چھیننے والے واقعے کے بعد ان کے آبائی گاؤں علی آباد بلیدی میں بلیدی قبیلے سمیت دیگر قبائل کے سینکڑوں افراد جمع ہو چکے ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی چھیننے والے مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :