چوہدری محمدسرور نے”حکومتی ناکامیاں “کے نام سے حقائق نامہ جاری کردیا
جمعرات 10 مارچ 2016 14:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے”حکومتی ناکامیاں “کے نام سے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو 2871ارب روپے کا مقر وض کر دیا ہے،رواں سال میں صرف لاہور میں72افراد قتل ہوئے ہیں ایس ایچ اواور پو لیس اہلکاران بھی قتل ہو رہے ہیں،خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں لاہور پنجاب میں پہلے نمبر پر اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں پاکستان کا شمار دنیا کے10بدتر ین ممالک میں ہو تا ہے،میگا کر پشن سیکنڈلز حکمرانوں کا انتخابی نشان بن چکا ہے،براہ راست ٹیکسوں کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کی جیب پر حکمرانوں نے 79ارب کا ڈاکہ مارا ہے،تقریبا% 52 لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں،غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر رواں سال پنجاب میں75سے زائد مر د اور خواتین نے خود کشیاں کی ہیں،حکمران نیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور ملک میں روزانہ تقریبا300ارب کی کر پشن ہو رہی ہے، کسی بھی ملک کیلئے تعلیم کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے مگر کیا آج بھی پنجاب میں 1کروڑ 30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں،پنجاب میں غر بت اور تعلیم کی عدم سہولتوں کی وجہ سے20لاکھ سے زائد بچے اور نوجوان تعلیم حاصل کر نے کی بجائے مزدوری کر رہے ہیں،لیسکو سمیت دیگر اداروں میں میرٹ کی بجائے سفارش سے تقرری کی جا رہی ہیں ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.