قومی اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے حوالہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بریفنگ لے گی

جمعرات 10 مارچ 2016 14:23

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے حوالہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بریفنگ لے گی۔

(جاری ہے)

پی اے سی کے اجلاس کے دوران سیّد خورشید احمد شاہ نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس بریفنگ کے موقع پر واپڈا اور چیئرمین این ایچ اے کو بھی مدعو کریں۔