بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی ‘ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ‘رابطہ سڑکیں بہہ گئیں
جمعرات 10 مارچ 2016 14:10
کوئٹہ/اسلام آباد /کراچی /لاہور /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی ‘ ندی نالوں میں طغیانی آگئی اوررابطہ سڑکیں بہہ گئیں ‘ چمن کے قریب پاک افغان سرحدی گاؤں میں آسمانی بجلی گر نے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے ‘ ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ‘صوبائی حکومت کی جانب ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردئیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دور ان اسلام آباد ‘ کشمیر ‘ خیبر پختون خوا ‘ فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی دی ہے ‘ شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ‘ پشین ‘زیارت ‘چمن اور ژوب کے کئی دیہات میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ‘ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی گاؤں جلال الدین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ‘ گاؤں بازمحمد میں2 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ‘سیلابی پانی نے 50 سے زائد کچے مکانوں اور سکول سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا ‘ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی رابطہ سڑکیں برساتی ریلوں میں بہہ گئیں ‘ بے گھر ہونے والے درجنوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر دکھائی دیئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.