لاہور ہائیکورٹ نے مصطفی کمال کے الزامات کی حقیقت کو منظر عام پر لانے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئےدائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 مارچ 2016 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواستگزار بیرسٹر علی گیلانی نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف پارٹی کے باغی ہونے والے رہنماوں نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں لہذا حقائق تک پہنچنے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے. انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد پر الزامات لگانے والے بھی شریک ملزم ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال کے بیانات اور الزامات اعتراف جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ تمام الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کےفیصلہ تک مصطفی کمال سمیت ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماوں کانام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔جس پر عدالت نے درخواست کی مزید سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔