لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین ہائر ایجوکیشن مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 مارچ 2016 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔مقامی شہری منیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چئیرمین ایچ ای سی مختار احمد کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چئیرمین ایچ ای سی قواعد کے مطابق مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ نہیں رکھتے۔انہوں نے عدالت کو ا?گاہ کیا کہ مختار احمد کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی مشکوک ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چئیرمین ایچ ای سی مختار احمدکو میرٹ کے برعکس تعینات ہونے پرعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو سولہ مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :