لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اشتہاریوں کی جلد گرفتاریوں اور دہشت گردی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 مارچ 2016 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس بارہ مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،،سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوزاور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیرون ملک اور دیگر صوبوں میں مفروراشتہاریوں کی فوری گرفتاری ،،، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے،،،دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانےاور دہشت گردی عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔