توہین عدالت کے کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت کا ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ پر سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مستقل بنیادوں پر ڈی جی ایل ڈی اے کیوں تعینات نہیں کیا،،،کیوں نہ احد چیمہ کو ایک عہدے سے فارغ کر دیا جائے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 مارچ 2016 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود خاتون کو پلاٹ کی الاٹمنٹ نہیں کی جا رہی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے احد چیمہ کوقائد اعظم سولر پارک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات کر کے ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دو عہدوں کی بنائ پر احد چیمہ اپنے دفتر میں نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سائلین کا کام متاثر ہو رہے ہیں۔ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احد چیمہ نیپرا کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکے۔جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کو دو عہدے کیوں دے رکھے ہیں،،،کیوں نہ احد چیمہ سے ایک عہدہ واپس لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور احد چیمہ سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پراحد چیمہ کو ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :