سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ملک خدابخش اعوان کی وزیر امور کشمیر سے ملاقات

جو فیصلہ ہو چکا ہے اس پر عمل کریں چارج بشیر میمن کو دے دیں‘وزیر امور کشمیر کی ہدایت

جمعرات 10 مارچ 2016 13:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ملک خدابخش اعوان کی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات ایک گھنٹے جاری رہے‘ 7روز بعد بھی نئے انسپکٹر جنر ل پولیس بشیر میمن کو چارج نہ دیا گیا دیگر سیکورٹی امور بھی تعطل کا شکار پولیس فورس کے اندر بھی چہ مگوئیاں شروع وفاق اور حکومت آزاد کشمیر کو آئی جی آزاد کشمیر کا معمولات فوری حل کرنے چاہیں ذرائع کے مطابق سابق آئی جی ملک خدابخش اعوان کو تبدیل کر کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن کو تعینات کیا گیا تھا جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری بھی ہو گیا مگر حکومتی آشیر باد سے تبدیل ہونے والے آئی جی آزاد کشمیر بیرون ملک دورہ منسوخ کر کے چارج دینے سے انکار کر دیا جس پر حکومت آزاد کشمیر بھی لنگوٹ کس کر میدان میں اتر آئی وفاق کو مکتوب لکھا گیا جس میں ان کو موقف تھا سینئر آفیسران کی تعیناتی پر ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا لہذا بشیر میمن حکومت آزاد کشمیر کو قبول نہیں دوسری جانب سابق آئی جی پولیس آزاد کشمیر ملک خدابخش اعوان نے چار دن کی کوششوں کے بعد وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر سے اسلام آبادمیں ملاقات کی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی بے سود ثابت ہوئی وزیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ ہو چکا ہے اس پر عمل کریں چارج بشیر میمن کو دے دیں جس پر ملک خدابخش اعوان واپس اپنے آفس میں آگئے جبکہ پہلی مرتبہ ملک خدابخش اعوان دفتر میں زیادہ دیر گزاری آزاد کشمیر میں انسپکٹر جنرل پولیس کی تعیناتی پر دیگر سکیورتی نظام بھی تعطل کا شکارہے 7روز گزرنے کے باوجود آزاد کشمیر میں انسپکٹر جنرل پولیس نے چارج نہیں سنبھال سکے جو تشویش ناک ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایکشن لے گی یاپھر یہ جنگ اسی طرح جاری رہے گی پولیس فورس بھی اب ہوٹلوں میں ڈیوٹیوں کے دوران چہ مگوئیاں کرنے لگی۔

متعلقہ عنوان :