جہاں بھی کرپشن ہو نیب کو کارروائی کرنی چاہیے ،قمر زمان کائرہ

جمعرات 10 مارچ 2016 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) سابق وزیرا طلاعات و نشریات پی پی پی رہنماء قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی کارروائیاں کسی ایک سیاسی جماعت یا صوبے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ پاکستان بھر میں جہاں کرپٹ عناصر ہوں انکے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کرپٹ عناصر اور دہشت گردوں کیخلاف خود کارروائی کرے اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو رینجرز کو پنجاب میں کارروائی کا اختیار دیا جائے ،قمرالزمان کائرہ نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے نیب کی پنجاب میں کارروائیوں سے متعلق حالیہ بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیان سے متعلق آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جبکہ تک انسے بات نہیں ہو جاتی ا س حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے قیام سے لیکر اب تک اسٹیبلشمنٹ سے کھبی بھی مقا بلہ کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی محاز آرائی کی کوشش کی ہے حالانکہ ہمارے رہنماؤں کے قتل میں عدالتیں اور اسٹیبشمنٹ ملوث رہی ہے ،بعض اوقات ہمارے لوگ جذباتی ہو کر اداروں کیخلاف بیان دے دیتے ہیں اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم فوج یا رینجرز کے خلاف ہیں ، پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں فوج کی ہمشیہ حمایت کی ہے اور ملک بھر فوج اور رینجرز کے جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں ۔