قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے ہے، شائقین کے لیے بھارت کا ویزا جاری نہ کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں، بھارت کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ویزا جاری نہ کرنے کا معاملہ نوٹس میں آیا تو بھارت کے سامنے اٹھائیں گے۔امریکا کے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دیناچاہتا ہے،عوامی رابطے کشیدگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر کارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے ہے۔پی سی بی کے بیان سے متعلق مزید تبصرہ نہیں کروں گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شائقین کے لیے بھارت کا ویزا جاری نہ کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک ویزا جاری کرنے یا نہ کرنے میں آزاد ہیں۔

بھارت کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ویزا جاری نہ کرنے کا معاملہ نوٹس میں آیا تو بھارت کے سامنے اٹھائیں گے۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ، امریکا کے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر پاک بھارت مذاکرات ایجنڈے میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دیناچاہتا ہے۔عوامی رابطے کشیدگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ بھارت سے ہزاروں یاتری ہر سال پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے اقدامات کرتا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی فضا بحال ہو ، دونوں ممالک میںکشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی ضروری ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ہیں۔