پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 2مجرموں کی پھانسی روک دی گئی

جمعرات 10 مارچ 2016 13:16

جہلم، میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی صلح کے بعد روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے کیونکہ مقتولوں کے لواحقین نے قاتل کو معاف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جہلم کے فرمان علی نے دو ہزار دو میں اپنی ساس اور سسر کو جبکہ میانوالی کے جا وید اقبا ل نے دو ہزار چار میں عبدالستار نامی شخص کو قتل کر دیا تھااور لیکن ان کو دی جانے والی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :