ایم کیو ایم کی کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز، وسیم اختر کا جھاڑو لگا کر افتتاح

جمعرات 10 مارچ 2016 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کو کچرے اور جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کے لئے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کے لئے فکسڈ اٹ کے نام سے جو مہم عالمگیر خان نے شروع کی اب اسی طرز کی مہم کا آغاز ایم کیو ایم نے بھی کردیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران اور کراچی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر بھی شریک ہیں جب کہ مہم کا مقصد کراچی کو کچرے کے ڈھیر سے پاک کرنا ہے۔

کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے بھی سڑکوں پر جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا اور صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا،آپ امن وامان کی صورتحال بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم شہر کی صفائی کرنا چاہتے ہیں، ہم کراچی کے منتخب نمائندے ہیں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وال چاکنگ مٹانیکا آغازاپنی تنظیم کی چاکنگ مٹا کرکیا ہے، کراچی کو کسی کی اوطاق نہیں بننے دیں گے اور ایک ماہ کے دوران شہر کو پاک صاف کرنے کے بعد کچرے کو اس کے اصل مقام پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :