کوہستان میں ضلع کی تقسیم ، 3ہفتوں سے جاری تنازع ختم نہ ہو سکا

جمعرات 10 مارچ 2016 12:38

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) کوہستان میں ضلع کی تقسیم کے تنازع پر2تحصیلوں کے5لاکھ افراد کے درمیان 3ہفتوں سے جاری تنازع ختم نہیں ہو سکا،تحصیل پالس کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے آج جمعہ سے بنی گالا میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل پالس کے نمائندہ جرگے کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ19فروری سے تحصیل پٹن کے عوام نے تحصیل پالس کی واحد سرکاری سڑک اور دیگر املاک پرپالس کے اڑھائی لاکھ افراد کا داخلہ بند کر کے لوگوں کو معاشی طور پر تباہ اور فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل کمشنر آفس میں ہونیوالے انتظامی جرگے میں بھی انہیں انصاف نہ ملا تو پالس کے ہزاروں مظلوم افراد بنی گالا میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے اور انصاف کے حصول تک نہیں اٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :