پنجاب کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کا خصوصی اجلاس پرسوں لاہور ہائیکورٹ میں طلب

جمعرات 10 مارچ 2016 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججوں کا خصوصی اجلاس بروز ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کے ججوں کے ہونے والے اجلاس میں سنگین نوعیت کے کیسز اورعدالتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پنجاب کے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی پیش ہوگی