لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

نیب نے گلش راوی پلاٹس سکینڈل میں‌ رانا مشہود سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب سے گلشن راوی پلاٹس اسکینڈل میں رانا مشہود کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے گلشن راوی میں موجود 37 کمرشل پلاٹس کو فیس بچانے کے لیے رہائشی پلاٹس ظاہر کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ نیب نے ایل ڈی اے انتظامیہ سے گلشن راوی پلاٹس کا تمام ریکارڈ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ رانا مشہود کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔