سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست بحال کر نے کی اپیل خا رج کر دی

مقدمے کی پیروی کیلئے آئے تو پتہ چلا کہ بینچ تو اٹھ کر چلا بھی گیا، درخواست گزار اچھا عدالت آپ کا انتظار کرتی کہ درخواست گزار آئیں اور ہم مقدمے کی سماعت کریں،چیف جسٹس کے ریما رکس

جمعرات 10 مارچ 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج ہونے پر بحالی کیلئے دی گئی درخواست بھی خارج کردی اس دوران تین رکنی بینچ کے سربراہ انور ظہیر جمالی اور درخواست گزار ریاض حنیف راہی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں درخواست گزار نے بتایا کہ جب وہ اپنے مقدمے کی پیروی کیلئے آئے تو پتہ چلا کہ بینچ تو اٹھ کر چلا بھی گیا ہے اور میری درخواست عدم پیروی کے باعث خارج بھی کردی گئی اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا عدالت آپ کا انتظار کرتی کہ جناب ریاض حنیف راہی صاحب آئیں اور ہم مقدمے کی سماعت کریں بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں دھاندلی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے ریاض حنیف راہی نامی درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو عدم پیروی پر خارج ہوگئی تھی جس کی بحالی کیلئے اس نے درخواست دائر کی تھی وہ بھی گزشتہ روز خارج کردی گئی تھی