کراچی : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ایک پولیس چوکی پردہشت گردوں نے حملہ کیا ، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔پولیس ذرائع ا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو موٹرسائیکلیں اوراسلحہ بر آمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔