سعودی عرب میں مسلمان ممالک کے اشتراک سے شروع ہونے والی خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں
میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:39
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں مسلمان ممالک کے اشتراک سے شروع ہونے والی خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں‘ مشقوں کے اختتام سے قبل سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں تقریبات جاری ہیں جن میں مسلمان ممالک کی سرکردہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مشقوں میں شامل مسلمان ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔
سعودی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی شمال کی گرج مشقوں کی تقریب میں شرکت کرنے والے مسلمان رہ نماوں میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، سوڈانی صدر محمد عمر البشیر، سینیگال کے صدر ماکی صال، چاڈ کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ادریس دیبی انتو، موریتانیہ کے محمد ولد عبدالعزیز، جیبوتی کے اسماعیل عمر جیلہ، جزائرالقمر کے ڈاکٹر اکیلل ظنین، مراکش کے وزیراعظم عبدالالہ بن کیران، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، مارشیس کے وزیر برائے مذہبی امور شوکت سودھن،سلطنت اومان کے وزیر برائے امور دفاع شہزادہ فیصل بن الحسین، بدر بن سعود بن حارب البوسعیدی،ملائیشیا کے آرمی چیف ذولکفلی محمد زین اور مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف نے شرکت کی۔(جاری ہے)
شمال کی گرج
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.